نیشنل سیکٹریٹ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی۔
سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں، زباں بندی کے قوانین اور مقدمات کی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی پرزور مزمت کرتی ہے، واجد علی ایڈووکیٹ
ترقی پسند قوتوں کو مل کر عوام دشمن آرڈیننس کے خاتمے کی جدوجہد کرنا ہو گی۔ شہزاد حسرت۔
راواکوٹ(نمائندہ وطن دوست) جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل واجد علی ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائزر شہزاد حسرت نے جاری کردہ مزمتی بیان میں کہا کہ کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں، زبان بندی کے قالے قوانین اور مقدمات کی پرزور مزمت کرتی ہے۔ لوگوں کو بنیادی حقوق کی جدوجہد سے باز رکھنے کے ان ریاستی ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں
صدارتی آرڈیننس جو بنیادی طور پر کالا آرڈیننس ہے کو لیکر اظہار آزادی رائے پر قدغن سیاسی کارکنوں کی آواز کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کے استعمال کا اعلان ہے سیاسی کارکنوں کو بلا تخصیص ایسے اقدامات کے خلاف منظم ہو کر ریاست گیر آواز بلند کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کا گزشتہ دو سال سے ہر حربہ یہ رہا ہے کہ عوام اور آزادی پسندوں کو علحیدہ صفوں میں کھڑا کیا جائے تا کہ سیاسی کارکنوں کو زدوکوب کیا جا سکے ان حربوں میں پہلے بھی ریاست ناکام رہی اور اب بھی ناکام ہو گی۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی تمام سیاسی کارکنان سے اپیل کرتی ہے کہ زبان بندی کے اس آرڈینس کے خلاف سب متحد و منظم ہو کر ریاست گیر تحریک منظم کریں۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو کھلی چھٹی اور آشیرباد جبکہ پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والوں پر جبر وتشدد اور قیدوبند کی صوبتعیں ایسا دورا معیار منظور نہیں ہے ہم اس کے خلاف منظم جدوجہد کریں گے۔
شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی
سیاسی کارکنوں کی زباں بندی ،گرفتاریوں اور مقدمات کی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی شدید مزمت کرتی ہے۔واجد علی ایڈووکیٹ ، شہزاد حسرت
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
نمائندہ وطن دوست
- پیر 18 نومبر 2024
نمائندہ وطن دوست
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments