JK PNP

مسلہ ریاست جموں کشمیر کا حل قومی جمہوری انقلاب میں مضمر ہے۔قاضی ظفر اور غالب بوستان ایڈووکیٹ کی جدوجہد انقلاب،آزادی اور مساوات جیسی عظیم آدرشوں کے لیے تھی۔ تعزیتی ریفرنس سےمقررین کا اظہار خیال

شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
شئیر کریں
نمائندہ وطن دوست

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کامریڈ قاضی ظفر اور غالب بوستان ایڈووکیٹ کی یاد میں جموں کشمیر پریس کلب میرپور میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

قاضی ظفر اور غالب بوستان ایڈووکیٹ کی جدوجہد کے مختلف پہلووں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کی مستقل مزاجی اور لازوال کمٹمنٹ پر مبنی انقلابی جدوجہد کو خراج اور سلام پیش کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں پارٹی قیادت کے علاوہ گلگت بلتستان سے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بابا جان۔ پاکستان سے باہیں بازو کے رہنما شوکت چوہدری . عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما پروفیسر نغمان سمیت دیگر محنت کش رہنماوں نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں کامریڈز کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کا قومی سوال، انقلاب کی نوعیت، پاکستان میں باہیں بازو کے کردار پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔

موجودہ عوامی تحریک کے خدوخال کو بھی زیر بحث لایا گیا صدارتی آرڈیننس کو کال حکم نامہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں شیڈیول فورتھ اور نام نہاد آزاد جموں کشمیر میں صدارتی آرڈیننس جیسے کالے قوانین اور حکم ناموں کو مسترد کرتے ہوئے ہر دونوں اطراف ان کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں غیرملکی قبضے اور محنت کش عوام کی نجات کی جدوجہد تیز ہو رہی ہے ۔ عوام آزادی اور غلامی کے فرق کو سمجھنا شروع ہو گئے ہیں قومی جمہوری انقلاب کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں۔
شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

قبل از تقریب سیمینار کامریڈ غالب بوستان ایڈووکیٹ کی قبر پر پارٹی پرچم کشائی کی گئی، پرچم کشائی انقلابی نعروں اور ترانے کی گونج میں کی گئی۔

نمائندہ وطن دوست

guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x
Scroll to Top