جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی مرکزی کمیٹی کا اجلاس میرپور منعقد ہوا۔
اعلامیہ اجلاس۔
*جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عوامی جمہوری حقوق کی تحریک کو کچلنے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے، آزادی اظہار رائے پر جبری قدغن لگانا بین الاقوامی تسلیم شدہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، عوام صدارتی آرڈیننس کو مسترد کر چکے ہیں فی الفوری کالا آرڈیننس واپس لیا جائے، جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اس نسبت صدارتی آرڈیننس پر جلد ایک سیمینار منعقد کرئے گی۔ جس میں باہیں بازو کی فکررکھنے والے قانونی ماہرین اور دانشوروں کو مدعو کیا جائے گا۔
*پر امن سیاسی جدوجہد کے ذریعے جاری عوامی تحریک کی جڑیں عوام میں ہیں۔ ریاست خوف و ہراس پھیلانے کے حربے بند کرئے، ماضی میں جن قوتوں کو خود پیدا کیا گیا آج بھی ان کی پشت پناہی وہی ادارئے کر رہے ہیں جنھوں نے انھیں پالا تھا، ان کے خلاف آپریشن کے نام پر عوامی آبادیوں اور بازاروں میں فورس طعینات کر کہ ایسا ماحول پیدا نہ کیا جائے جو سماج میں تشدد کو فروغ دینے کی راہیں ہموار کرتا ہے۔ایسی سماج دشمن قوتوں اور عوام کے درمیان فرق کیا جائے۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور پر تشدد عمل اور پالیسیوں کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔
** جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی 6 ویں قومی کانگریس مئی 2025 کو منعقد کی جائے گی۔
* اجلاس جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سے تسلیم شدہ مطالبات پر فی الفور عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔
شعبہ نشرواشاعت جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی